سنگیتا کے سعود اور میرا کی ماضی کی دوستی سے متعلق انکشاف پر جویریہ سعود کا ردعمل
اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے سنگیتا کے سعود اور میرا کی ماضی کی دوستی سے متعلق انکشاف پر ردعمل کا اظہار کیا۔
گزشتہ دنوں
سنگیتا نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سعود اور میرا کی ماضی کی دوستی کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایک فلم کی ہدایت کاری کررہی تھیں جس میں انہوں نے سعود کے ساتھ ریشم کو کاسٹ کیا تھا، جب کہ یہ بات میرا کو پسند نہیں آئی تھی کیونکہ وہ خود سعود کی ہیروئن بننا چاہتی تھیں۔
سنگیتا کے مطابق اسی وجہ سے ایک موقع پر میرا نے سعود کو سیٹ پر آنے سے بھی روک دیا تھا، میرا کے اس عمل کے بعد وہ خود سعود کے گھر گئیں، نہ صرف اسے سیٹ پر لے کر آئیں بلکہ انہوں نے میرا کو اس رویے پر ڈانٹا بھی تھا۔
حال ہی میں سعود کی اہلیہ و اداکارہ جویریہ سعود نے سنگیتا کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ معصومیت کے پردے میں بھولی بسری کہانیاں سنا کر ایک خاندان والے شخص کی عزت پر داغ لگانے پر انہیں مبارکباد دینا چاہتی ہیں، کیونکہ یہ بھی ایک فن ہے۔
جویریہ سعود کے مطابق اس واقعے سے نہ تو ان کے اور سعود کے مضبوط، محبت اور اعتماد پر مبنی رشتے پر کوئی اثر پڑے گا اور نہ ہی اس سے سعود کے کردار کو کوئی نقصان پہنچے گا، اس لیے سستی شہرت کے لیے کوئی اور راستہ اختیار کیا جائے۔













لائیو ٹی وی