• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شائع December 3, 2025
فوٹو: اسکرین گریب/آئی ایس — پی آر
فوٹو: اسکرین گریب/آئی ایس — پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجہانی نے ملاقات کی ہے۔ اہم ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے خطے میں امن استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025