• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہوگئی

شائع December 3, 2025
فوٹو: پی ٹی وی
فوٹو: پی ٹی وی

جنوب مشرق ایشیائی ممالک میں سمندری طوفان ، بارش اورسیلاب سے ہلاکتیں بڑھ کر 1300 ہوگئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرق ایشیائی ممالک میں سمندری طوفان ، بارش اورسیلاب سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔انڈونیشیا ، سری لنکا ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں طوفان اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں انڈونیشیا میں ہوئی ہیں جہاں 700 افراد ہلاک ہوئے ۔ بارشوں سے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔

ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے جبکہ گھروں اور بنیادی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

سری لنکا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کے باعث 390 سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں نے درجنوں بستیوں کو ڈبو دیا جبکہ یہاں 176 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مذکورہ ممالک میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں مگر خراب موسمی صورت حال کے باعث دشواریاں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ماہرین موسمیاتی تبدیلی کو بارشوں، سمندری طوفانوں اور سیلاب کی شدت کا بڑا سبب قرار دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025