• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

کوہاٹ: مسلح گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

شائع December 4, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوہاٹ کی تحصیل لاچی بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب 2 مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی بازار پولیس اسٹیشن کے قریب 2 مسلح گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہیں، دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر کوہاٹ منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت حسن ، ظاہر زمان، غفور اور معمور کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں اعجاز اور حماد شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025