• KHI: Fog 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Fog 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

شائع December 9, 2025
— فائل فوٹو: پی ٹی وی
— فائل فوٹو: پی ٹی وی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 15فروری 2026 کو ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ نامزدگی فارم جمع کرانے کا مرحلہ 22 سے 27 دسمبر تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کے نام 29 دسمبر کو شائع کیے جائیں گے جب کہ کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی 30 دسمبر سے 3 جنوری تک ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جاسکیں گی اور درخواستوں پر فیصلے 9 سے 13 جنوری کے درمیان سنائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نظرثانی شدہ فہرست 14 جنوری کو جاری ہوگی، کاغذاتِ نامزدگی 15 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 16 جنوری کو کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2025
کارٹون : 10 دسمبر 2025