سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی
ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ میں 1900 روپے کی کمی ہو گئی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 900 روپے تنزلی سے 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 629 روپے کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ ایک ہزار 494 روپے گراوٹ کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 268 روپے ہو گئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 195 ڈالر ہوگئی۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 6,102 روپے پر برقرار رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 5,231 روپے پر مستحکم رہی۔












لائیو ٹی وی