• KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

ورلڈ بینک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کی بھی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری

شائع 12 دسمبر 2025 05:40pm
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی بینک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی، اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 54 کروڑ ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دی جب کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی۔

جمعے کو اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 54 کروڑ ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں ایک رزلٹ بیسڈ لون پروگرام اور سندھ میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بڑا منصوبہ شامل ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ40 کروڑ ڈالر کا رزلٹ بیسڈ لون پروگرام سرکاری اداروں کی گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے پر فوکس کرے گا۔ اس پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی ری اسٹرکچرنگ اور کمرشلائزیشن بھی شامل ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (ایس او ایز) کی اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ 2023 میں ایس او ایز ایکٹ اور پالیسی کا نفاذ اہم سنگِ میل رہا۔ بینک کے مطابق اصلاحاتی عمل کے نفاذ کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ 14 کروڑ ڈالر سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے منظور کیے گئے ہیں، جس سے پانچ لاکھ افراد براہِ راست مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت 1 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو سیلابی خطرات سے تحفظ ملے گا اور 22 ہزار ہیکٹر جنگلات کی بحالی کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ غذائی تحفظ، حیاتیاتی تنوع اور مجموعی ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ منصوبے کے لیے گرین کلائمٹ فنڈ کی دو کروڑ ڈالر گرانٹ اور دو کروڑ ڈالر کنسیشنل لون کے ذریعے کو-فنانسنگ بھی کی جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025