• KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق، تقریبات 16 تا 18 جنوری کو ہوں گی

شائع 23 دسمبر 2025 03:41pm

لاہور میں حالیہ دنوں ایک اور بڑی شادی کی چہ مگوئیاں گردش کر رہی تھیں۔ افواہیں تھیں کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر، نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

تاہم یہ افواہیں اس وقت درست ثابت ہو گئیں جب شیخ روحیل اصغر نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے آنے والی تقریبات کی تفصیلات بھی بتادیں، انہوں نے یہ انکشاف صحافی شازیہ ذیشان سے گفتگو میں کیا۔

رشتے کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے روحیل اصغر نے بتایا کہ ان کی پوتی شانزے، جنید صفدر کی بہن ماہ نور صفدر کی قریبی دوست ہیں اور اکثر ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا رہتا ہے۔ ان کے مطابق انہیں علم نہیں کہ آیا ماہ نور نے اپنے بھائی کے رشتے میں کوئی کردار ادا کیا یا نہیں، تاہم شانزے کی مریم نواز سے اکثر ملاقات رہتی تھی، غالباً اسی وجہ سے مریم نواز نے شانزے کے والد سے شادی کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے بیٹے نے ان سے مشورہ کیا تو انہوں نے اسے اللہ کی طرف سے نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ننھی بچی ایک بڑے اور معزز خاندان میں جا رہی ہے، اس لیے رشتہ قبول کر لینا چاہیے۔

شیخ روحیل اصغر کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد ان کے خاندان کو خود نواز شریف نے مدعو کیا، جنہیں انہوں نے ایک شفیق میزبان قرار دیا۔ اسی ملاقات میں شادی کی تاریخیں طے ہوئیں، جو 16، 17 اور 18 جنوری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکہ مہندی اور ولیمہ شریف خاندان کی جانب سے جاتی امرا میں ہوگا جبکہ دلہن کے خاندان کی طرف سے استقبالیہ لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں دیا جائے گا۔

شیخ روحیل اصغر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شانزے گزشتہ تین ماہ میں شادی کرنے والی ان کی تیسری پوتی ہیں، اور انہیں توقع ہے کہ یہ ایک شاندار تقریب ہوگی جس میں تمام روایتی اہتمام ہوگا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2021 میں سیف الرحمن، سابق چیئرمین نیب، کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے شادی کی تھی۔ وہ شادی خاصی پرتعیش تھی، جس میں لندن میں نکاح اور اس کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں ایک ہفتے سے زائد عرصے پر مشتمل چھ تقریبات شامل تھیں۔

یہ جوڑا 2023 میں علیحدہ ہو گیا تھا اور جنید صفدر نے اسی سال اکتوبر میں انسٹاگرام کے ذریعے طلاق کا اعلان کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025