پی ٹی آئی کا نیا احتجاجی لائحہ عمل، لاہور میں کے پی وزیر اعلیٰ کے استقبال اور عوامی اجتماع کا اعلان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے جمعے کو نیا اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لاہور میں استقبال اور لبرٹی چوک پرعوامی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ پارٹی بانی عمران خان کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
عالیہ حمزہ ملک نے لاہور ڈویژن کے تمام ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداروں، کارکنوں اور وکلا کو ہدایت کی کہ وہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے لبرٹی چوک پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے لاہور کی مرکزی شاہراہ کو مارچ میں تبدیل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔
اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، ان کے کابینہ ارکان اور صوبائی اسمبلی کے اراکین پنجاب میں اپنا پہلا پڑاؤ بھیرہ میں کریں گے، جہاں سرگودھا اور منڈی بہا الدین ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیدار ان کا استقبال کریں گے۔












لائیو ٹی وی