عنبرین جان پیمرا کی نئی چیئرپرسن منتخب، منظوری کے بعد پہلی خاتون سربراہ ہوں گی
اسلام آباد: سابق سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی نئی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد وہ ملک کے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔
اس وقت پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جس کی صدارت شہباز بابر نے کی، پیمرا کے نئے سربراہ کے تقرر کے لیے منعقد ہوا، جس میں عنبرین جان کا انتخاب کیا گیا۔
کمیٹی کی متفقہ منظوری کے بعد عنبرین جان کا نام حتمی توثیق کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے۔
گریڈ 22 کی سابق افسر عنبرین جان اس سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
وہ اس عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے پانچ امیدواروں میں شامل تھیں، جن میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ انور احمد، متین حیدر، عرفان اشرف اور ڈاکٹر حامد خان شامل تھے۔












لائیو ٹی وی