ہندوستان: آسمانی بجلی گرنے سے 32 ہلاکتیں

شائع October 7, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پٹنہ: ہندوستان میں حکام کے مطابق اختتامِ ہفتہ پر انڈیا کی ریاستوں بہار اور جھاڑکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے نو بچوں سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے  نگران ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی وزیر رینو کماری کشواہا کا کہنا ہے کہ تقریباً 24 افراد جن میں سات بچے بھی شامل ہیں ہفتے اور اتوار کے روز آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

جبکہ پڑوسی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دنباد میں ایک سرکاری اہلکار پورن مہتو کا کہنا تھا کہ یہاں پر دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں نے درخت اکھاڑ دیے اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ اتوار کی رات پوری ریاست میں بجلی کی تاریں گر گئی۔

جون سے اکتوبر کے دوران مون سون کے موسم میں اس طرح کے بجلی گرنے کے واقعات معمول ہیں، لیکن گزشتہ ہفتے کے آخری میں جس طرح سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا وہ ایک غیر معمولی صورتحال تھی۔

آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر دیہاتوں میں واقع گھاس کی جھونپڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 جون 2025
کارٹون : 18 جون 2025