امریکہ نے مصر کے دہشتگرد کمانڈر کو بلیک لسٹ قرار دیدیا

شائع October 7, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔۔

واشنگٹن: امریکہ نے پیر کے روز القاعدہ سے وابستہ مصری اسلامی فوجی کمانڈر کو بطور دہشت گرد قرار دیا ہے، ان پر لیبیا اور مصر میں تربیتی کیمپ قائم کرنے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے محمد جمال کی طرف سے قائم گروپ کو بطور عالمی دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے اور ان پر 1980 کے عشرے میں افغانستان میں القاعدہ سے بم سازی سیکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

جمال 1990ء میں افغانستان سے مصر واپس آئے تھے اور وہ مصری اسلامی جہاد کے فوجی سربراہ بنے تھے۔

اس وقت اس گروپ کی کمان ایمن الظواہری کے ہاتھوں میں تھی جو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اب القاعدہ کے رہنما ہیں۔

جمال کو مصری حکام نے کئی بار گرفتار کیا تھا لیکن 2011 میں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے وہ محمد جمال نیٹ ورک کے بانی تھے اور لیبیا اور مصر میں کئی دہشت گردی کے تربیتی کیمپ قائم کیے تھے۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ انہوں نے جزیرہ نما عرب یمن میں القاعدہ کے ساتھ روابط بھی بنائے تھے اور اپنے نیٹ ورک کو تربیتی کیمپ میں جنگجو اسمگل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔  خود کش حملہ آوروں نے بھی ان کے نیٹ ورک میں تربیت حاصل کی تھی۔

نومبر 2012 میں وہ دوبارہ گرفتار ہوئے تھے، ان کا کمپیوٹر ضبط کر لیا گیا تھا اور اس میں الظواہری کا خط شامل تھا جس میں جمال نے ان سے مدد مانگی تھی اور اپنی سرگرمیاں بیان کی تھیں۔ ان میں ہھتیاروں کا حصول، دہشتگردوں کی تربیت اور سنائی میں دہشتگرد گروہوں کا قیام بھی شامل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025