میانمار: چھپن سیاسی قیدیوں کی رہائی

شائع October 8, 2013

۔ — فائل تصویر
۔ — فائل تصویر

ینگون: میانمار نے منگل کے روز زیر حراست چھپن سرگرم سیاسی کارکنوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک نے سال کے آخر تک تمام قیدیوں کی رہائی کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدارتی مشیر ہالاماؤنگ شیو نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'ہماری حکومت چھپن سیاسی قیدیوں کو رہا کرے گی'۔

ان کے بیان کی محکمہ کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔

مارچ، دو ہزار گیارہ میں صدر تھین سین کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر اصلاحات کے حصے کے طور پر سینکڑوں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ میانمار فوجی جنتا کی جانب سے کئی دہائیوں کی ایمرجنسی سے باہر آیا ہے،تاہم سرگرم کارکن کہتے ہیں کہ حکام مسلسل مخالفین کے خلاف مقدمات چلا رہے ہیں اور بڑی تعداد میں انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جا رہا ہے۔

منگل کے روز برونائی میں علاقائی طاقتوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونے والے تھین سین نے جولائی میں اپنے پہلے دورہ لندن کے دوران اعلان کیا تھا کہ سال کے آخر تک میانمار میں کوئی سیاسی قیدی باقی نہیں رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025