ملا برادر ابھی بھی قید ہیں، افغان طالبان

شائع October 9, 2013

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ دعدے کے مطابق پاکستان نے انکے دوسرے اہم ترین سابق رہنما ملا برادر کو تاحال رہا نہیں کیا ہے جبکہ انکی صحت بھی تیزی سے خراب ہورہی ہے۔

برادر کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں وہ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ترجمان زبیع اللہ مجاہد نے بدھ کے روز کہا 'بدقسمتی سے وہ ابھی بھی اپنے دن اور راتیں قید میں ہی گزارتے ہیں اور انکی صحت بھی پریشان کن ہے اور دن بدن مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔'

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ سینئر افغان طالبان کمانڈر کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ کابل نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا اس سے عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ملا برادر کو رہا کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک مختصر بیان میں ان کی رہائی کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025