شام: باغیوں نے 67 علوی شہری قتل کردیئے

شائع October 11, 2013

۔۔۔اے پی فوٹو۔
۔۔۔اے پی فوٹو۔

بیروت: باغی گروپوں نے 67 علوی شہریوں کو قتل جبکہ 200 سے زائد کو اغوا کرلیا ہے۔

علوی اسلام کے شیعہ فرقے کی ایک شاخ ہے جس سے شامی صدر بشار الاسد تعلق رکھتے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی 105 صفحوں پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ واقعات سمندری علاقے لتاکیہ میں پیش آئے۔

گروپ کے مطابق مجموعی طور پر 190 شہری ہلاک ہوئے جن میں سے 67 کو قتل کیا گیا۔ اس کارروائی میں تقریباً 20 گروپوں نے حصہ لیا۔ بعدازاں فوج نے باغیوں کو 18 اگست کو علاقے سے باہر کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا 'اپوزیشن گروہوں اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ شام (دی لیوینٹ) اور جیش المہاجرین والانصار نے ابھی بھی خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کو مغوی بنا رکھا ہے۔

گروپ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل، اغوا اور دیگر خلاف ورزیاں نہ صرف جنگی جرائم ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بھی جرم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جس انداز میں ان افراد کو قتل کیا گیا اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ انہیں منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا جبکہ کچھ کیسز میں پورے خاندانوں کو ہلاک کردیا گیا۔

 گروپ نے اپنی تجاویز میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل تمام گروپوں کو ہتھیار فراہم کرنے پر پابندی عائد کرے۔

تجاویز میں مزید کہا گیا کہ گروپوں کے درمیان اثرورسوخ رکھنے والے سنی مسلم ممالک مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے اقدامات کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sohail Ahmed Siddiqui Oct 11, 2013 07:48am
فرقے کا درست نام ''علوی" (عین پر پیش کے ساتھ) ہے جسے انگریزی سے ترجمہ کرتے ہوئے غلط کردیاگیا
Sohail Ahmed Siddiqui Oct 11, 2013 11:34am
تصحیح شامل اشاعت کرنے کا شکریہ

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025