پاپوانیوگنی کا 'ویمپائر' باپ
سڈنی: پاپوا نیو گنی میں ویمپائر بتائے جانے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کی گردن پر کاٹنے، اس کا گوشت کھانے اور خون پی کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بدھ کے روز لائی کے قریبی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعہ کو 'آدم خوری' سے تعبیر کیا ہے۔
پاپوا نیو گنی کے اخبار پوسٹ کوریئر نے جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے مقامی کونسلر جان کینی کے حوالے سے بتایا کہ قتل ہونے والی تین سالہ بچی اپنی ماں کے ہمراہ والد سے ملنے کے لیے آئی تو والد نے بچی کو پکڑا اور قریبی جھاڑیوں میں لے گیا۔
کینی کا کہنا ہے کہ وہ شخص مبینہ طور پر بچی کی گردن میں اپنے دانت گاڑنے کے بعد اس کا گوشت کھانے اور خون پینے لگا۔
قریب ہی ناریل کے درختوں پر موجود دو لڑکے یہ واقعہ دیکھنے کے بعد خوفزدہ ہو کر بھاگے اور لوگوں کو خبردار کیا۔
کینی نے اخبار کو مزید بتایا کہ وہ شخص لڑکوں کو دیکھ کر ہنستا رہا اور گوشت کھانے اور خون پینے میں مصروف رہا۔
لوگوں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی وہ شخص بچی کی لاش کو پھینک کر فرار ہو گیا تھا، تاہم بعد میں لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔