بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع October 12, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

 کوئٹہ: پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں ہفتے کے روز 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سینئر میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے خضدار سے 80 کلو میٹر دور واقع تھا۔

ایک اور میٹرولوجسٹ شاہد محمود کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے خضدار، آوران اور خاران میں محسوس کیے گئے۔

تاحال اس زلزلے کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

گزشتہ ماہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک 7.7 شدت کے زلزلے کے باعث آوران اور دیگر علاقوں میں کم از کم 376 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے تھے۔

2005ء میں کشمیر میں آنے والے زلزلے کے بعد یہ پاکستان کا مہلک ترین زلزلہ تھا۔

بلوچستان رقبے کے حساب سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے تاہم سیاسی عدم استحکام اور شدید غربت پائی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025