'امدادی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے'

شائع October 14, 2013

حافظ سعید۔ - رائٹرز فوٹو
حافظ سعید۔ - رائٹرز فوٹو         

 اسلام آباد: جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور ہندوستان بلوچستان میں آنے والے زلزلے کی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مذکورہ ممالک نے اتوار کو جماعت الدعوہ اور لشکر طیبہ کے خلاف آپس میں تعاون بڑھاتے ہوئے اس بات پر اتقاق کیا تھا کہ تنظیموں کو ملنے والے فنڈز کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

سعید پر 2008ء میں ہندوستان کے معاشی مرکز ممبئی میں ہونے والے حملوں کا الزام عائد کیا جاتا ہے جسکے دوران 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ امریکہ نے ان کے سر کی قیمیت ایک کروڑ امریکی ڈالر رکھی ہے۔

جماعت الدعوہ کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا 'ان کا مقصد ہمارے خیراتی ادارے فلاح انسانیت کی بلوچستان میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانا ہے اس وجہ سے وہ فنڈز کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔'

گزشتہ ماہ 7.7 شدت کے ایک زلزلے نے بلوچستان کے جنوبی علاقے کو بری طرح متاثر کیا تھا جسکے نتیجے میں 370 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم جماعت کی سرگرمیاں پاکستان میں کھلے عام جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025