عراق: عید کے روز بم دھماکہ، 9 افراد ہلاک
کرکوک: عراق میں عید کے دن مسجد کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا کہ شمالی شہر کرکوک میں ہونے والے بم دھماکے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رواں سال عسکریت پسندوں نے سنی اور شیعہ مساجد پر متعدد حملے کیے ہیں جس سے 2006، 2007ء کے دوران ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات جیسی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اے ایف پی کے سیکورٹی اور طبی ذرائع سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق تشدد کے تازہ واقعات میں اکتوبر کے مہینے میں اب تک حملوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔