عراق: حملوں میں دو روز کے دوران 48 ہلاکتیں

شائع October 23, 2013

اے پی، فوٹو۔۔۔

بغداد: عراق میں دو دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کے سلسلہ وار خود کش بم حملوں اور فائرنگ کرکے قتل جیسے واقعات میں پچیس پولیس اہکاروں سمیت 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق میں تشدد 2008 کے فسادات کی بھی سطح سے تجاویز کر گیا ہے، اور القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند اکثر عراقی سیکورٹی فورسز اور حکومتی ملازموں کو نشانہ بناتے ہیں۔

مسلح شدت پسندوں نے بدھ کے روز موصل شہر کے شمال میں چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ ایک دن قبل شہر کے قریب پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بغداد کے علاقے غزالیہ میں بدھ کے روز سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت کے جنوب میں واقع مدائن میں ایک حملے میں چار افراد ہلاک اور تقریبا نو افراد زخمی ہو گئے۔

شمالی صوبے کرکوک میں القاعدہ مخلاف دو جنگجوں کو اغواء کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔

بغداد کے مغرب میں واقع انبار صوبے میں منگل کی شب سلسلہ وار حملوں میں اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے۔

تشدد کی یہ تازہ لہر گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے جس میں فرقہ واریت کا رنگ نمایاں ہیں، اس سے قبل بھی 2008 میں عراق شدید فرقہ وارانہ تشدد اور حملوں کا شکار رہا جس میں دسیوں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

عراق میں رواں سال کے آغاز سے پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے جس سے خطرہ بڑھ گیا ہے کہ عراق مزید فرقہ وارانہ فسادات کی جانب بڑھے گا جس طرح ماضی میں 2006 اور 2007 کے دوران فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔

سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیعہ قیادت والی حکومت عراق کی سنی عرب اقلیت کی شکایات کو حل کرنے میں ناکام ہے جنھیں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے خلاف ورزیوں کی شکایت ہے جو ان کی بے چینی میں اضافے کا سبب ہے۔

اپریل 23 کو شمالی عراق میں ایک سنی عرب حکومت مخالف احتجاجی کیمپ پر سیکورٹی فورسز کی دخل اندازی کے بعد تشدد پھوٹ پڑے تھے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سیکورٹی اور طبی عملے کے فراہم کردہ حقائق اور خبر رساں ادارے اے ایف پی کیمطابق عراق میں اس مہینے میں540 افراد سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ رواں سال کے اوئل سے اب تک5,250  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ، کینیڈا، اور عراق کے ماہرین تعلیم کی طرف سے رواں ماہ ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ 2003 سے امریکی قیادت میں حملوں سے اب تک عراق میں تقریبا پانچ لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 جون 2025
کارٹون : 18 جون 2025