برطانیہ: پیش امام کو قتل کرنے پر چالیس سال قید

شائع October 26, 2013

یوکرائن طالبعلم پولو لیپشن، اے ایف پی، فوٹو۔۔۔۔۔

لندن: برطانوی عدالت نے جمعہ کے روز یوکرائن طالبعلم کو پیش امام کے قتل اور تین مسجدوں کے قریب بم نصب کرنے پر کم سے کم چالیس سال کی سزا سنائی ہے۔

پچس سالہ پولو لیپشن نے اپریل میں برطانوی شہر برمنگھم میں 82 سالہ محمد سلیم کو مسجد سے گھر آتے ہوئے چھرا مار کر ہلاک کر دینے کا پیر کے روز عدالت میں اقبال جرم کیا تھا۔ محمد سلیم اس مسجد کے پیش امام تھے۔

لیپشن یوکرائن کے مشرقی شہر ڈینیپروپیٹرومیں پوسٹ گریجویٹ طالبعلم ہیں۔ انہوں نے  اپریل اور جولائی کے درمیان مرکزی انگلینڈ میں تین شہروں میں مساجد میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

جون اور جولائی کو ٹپٹن، ولورہیمپٹین، اور والسال شہروں میں دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا ۔ تاہم آخری دھماکے میں ملزم نے نوکیلے آہنی ٹکڑے اور کیلیں استعمال کی تھیں۔

انگلینڈ اور ویلز کے لئے مرکزی فوجداری عدالت کے جج نائجل سوینے نے جمعہ کے روز  لیپشن کو کم سے کم چالس سال قید کی سزا سنائی۔

' یہ واضح ہے کہ آپ دائیں بازو کے شدت پسند جذبات رکھتے ہیں۔ سفید فام کی برتری کے خیالات کے حامل ہیں اور آپ نے اس امید پر مذہبی اور نسلی فساد کو ہوا دی کہ اس سے علاقے میں نسلی منافرت اور فسادات شروع ہوجائیں تاکہ آپ کے علاقے سے مسلمان چلے جائیں،' جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا۔

' (برطانیہ ) ایک کثیر ثقافتی اور کثیر مذہبی معاشرہ ہے، اور نفرت اور اسے بڑھاوا دینے کے افکار کی یہاں کوئی گنجائش نہیں۔'

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025