جنوبی وزیرستان میں بم حملہ، دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

شائع October 30, 2013

فائل فوٹو —
فائل فوٹو —

اسلام آباد: افغان سرحد کے قریب پاکستان کے قبائلی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق، یہ دھماکا جنوبی وزیرستان کے ایک گاؤں میں ہوا۔

ایک سینیئر سیکورٹی عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا ' سڑک کے کنارے ایک نصب بم پھٹنے سے دو فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے'۔

گھریلو ساختہ بم خیبر پختونخوا اور افغانستان سے ملحقہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں شدت پسندوں کا اہم ہتھیار ہیں۔

بدھ کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025