پاکستان کا یورو بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ

شائع October 31, 2013

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان چھ سالوں کے لیے 75 کروڑ ڈالر مالیت کے  یورو بانڈ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کا مقصد اپنے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔

وزارت خزانہ کے اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے کئی بین الاقوامی بینکوں سے مشورہ اور اس کام کو انجام دینے کے لیے ایک مشیر کی قیادت کے لیے رابطہ کیا ہے.

یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ایک ٹیم پاکستان کی معاشی کارکردگی اور ممکنہ اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان آرہی ہے اور ان کا تعلق 6.7 ارب ڈالر کے قرض پیکج سے ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ اسلام آباد نے بانڈ کے جاری کرنے کے حوالے سے سٹی بینک، ایچ ایس بی سی، اور اینٹرنیشنل چائینا بینکنگ کارپوریشن سے مشورہ کے لیے رابطہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد کو مشورہ دیں گے کہ بانڈ کب جاری کئےجائیں اور اس کی قیمت فروخت کیا ہونی چاہیے.

ایک اور اہلکار نے ان تفصیلات کی تصدیق کی ہے دونوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا۔

اس سے قبل پاکستان نے2007 میں پاکستان نے ایسے ہی بونڈ جاری کئے تھے جن کی مالیت 75 سے 50 کروڑ ڈالرتھی۔،

آئی ایم ایف نے ستمبر میں تین سالہ قرض معاہدے کے تحت پہلی قسط میں پاکستان کو 540 ملین ڈالر ادا کیے ہیں لیکن مستقبل میں ادائیگیاں سخت اقتصادی اصلاحات سے مشروط کی گئی ہیں۔

پاکستان کے زر مبادلہ کے زخائر اس سال کم ہو کر صرف  4.2 ارب ڈالر کے رہے گئے ہیں.

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025