ہندوستان: ٹرین حادثہ میں 8 افراد ہلاک

نئی دہلی: جنوبی ہندوستان میں ہفتے کے روز لوگوں سے بھری ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین کے مسافروں نے آگ کی افواء کے خوف سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ دوسری لائن سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثہ آندھر پردیش کے ریلوے اسٹیشن گوٹلم میں پیش آیا جس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ٹرین میں آگ کی افواہوں کے بعد گھبراہٹ میں متاثرین ریلوے لائن پار کر رہے تھے کہ اسی وقت دوسری لائن سے آنے والی ریل سے ٹکرا گئے۔
ریلوے کے ترجمان جے پی مشرا نے ایک ہندوستانی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ایلپی دنباد ایکسپریس کے مسافروں نے ہنگامی زنجیر کھنچنے کے بعد نیچھے اتر گئے تھے اس دوران دوسری لائن پر آنے والی ٹرین رایگڑھ ویجاودا ان سے ٹکرا گئی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ این ڈی ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے کہا ہے کہ حادثہ میں دس افراد ہوئے ہیں ، مقامی حکام تبصرہ کرنے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کرن کمار نے ہلاکتوں پرتعزیت کی اور انہوں نے زخمی ہونے والوں کے لیے بہترین طبی علاج کی یقین دہانی کرائی۔
ہندوستان کی خستہ حال ریلوے کا نظام بد حالی کا شکار ہے جس کے باعث یہاں سالانہ سینکڑوں حادثات پیش آتے ہیں۔
دو ہزار بارہ میں حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں ہر سال ریلوے حادثات میں تقریبا 15000 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں