'طاقت کے بے جا استعمال' سے امن ممکن نہیں، وزیراعظم

شائع November 4, 2013

وزیراعظم نواز شریف —فائل فوٹو
وزیراعظم نواز شریف —فائل فوٹو

بہاولپور: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اپنی پہلی عوامی تقریر میں وزیراعظم نواز شریف نے خبردار کیا ہے کہ 'طاقت کے بے جا استعمال' سے امن کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے۔

خیال رہے کہ پاکستان طالبان کے امیر کو جمعے کے روز ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا جسکے بعد اسلام آباد کا واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب حکومت کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات ابتدائی مراحل میں تھے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واشنگٹن پر امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے میں ملوث ٹہرایا۔

شریف نے ڈرون حملے کا ذکر کیے بغیر اس بات پر زور دیا کہ امن کے قیام کو ایک موقع ملنا چاہیئے۔

'میری حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ خون خرابے اور تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔'

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں عزم نو فوجی مشقوں کے بعد اپنی تقریر میں انہوں نے کہا 'تاہم یہ راتوں رات ممکن نہیں اور نہ ہی اسے ہمارے شہریوں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں معاشرے کے گمراہ اور الجھن میں پڑے حلقوں کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔'

شریف نے رواں سال مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان خون ریزی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025