تہران میں نائب وزیر صنعت کا قتل

شائع November 11, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

تہران: نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایران کے نائب وزیر برائے صنعت و کان کنی کو تہران میں اتوار کی رات گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے بتایا کہ رحمت عابدی کو اس وقت سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں، جب وہ مشرقی تہران میں گاڑی چلا رہے تھے۔

رپورٹ میں جائے وقوعہ پر موجود ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ عابدی پر فائرنگ گاڑی کے اندر سے کی گئی کیونکہ گاڑی کے تمام شیشے سلامت اور گولیوں کے خول بھی گاڑی کے اندر سے ملے ہیں۔ رپورٹ میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے تہران گورنر کے نائب برائے سیکورٹی امور سفر علی براتلوئی کے حوالے سے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

صدر حسن روحنی کی اعتدال پسند حکومت کے وزیر عابدی معروف شخصیت نہیں تھے۔ حالیہ دنوں ایران میں کسی حکومتی عہدے دار پر یہ دوسرا ایسا واقعہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025