ہندوستان میں دو ہلکی نوعیت کے زلزلے

شائع November 12, 2013

۔۔۔فائل فوٹو رائٹرز۔
۔۔۔فائل فوٹو رائٹرز۔

 نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کوعلی الصبح دو ہلکے زلزلوں کے باعث شہری جاگ اٹھے، عمارتیں لرزگئیں، تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ہندوستان کی میٹرولاجیکل ڈیپارٹمنٹ(آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 12:41 پر اور پر آیا جس کی شدت 3.1 تھی۔

ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس کا مرکز دارالحکومت کے شہر جہاں پر ایک کروڑ لوگ آباد ہیں، میں دس کلومیٹرگہرائی میں تھا۔

آئی ایم ڈی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے بعد دوسرا زلزلہ آیا جس کی شدت بھی 3.3 ریکارڈ کی گئی۔

دہلی میں اے ایف پی کے ایک رپورٹرنے بتایا کہ زلزلے سے عمارتیں ہل گئیں اور وہاں پر کم ازکم دوہلکے افٹرشاکس آئے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025