مالدیپ: صدارتی انتخابات میں عبداللہ یامین کامیاب

مالی: مالدیپ میں ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات میں عبداللہ یامین کامیاب ہو گئے ہیں۔
سابق صدر محمد ناشید کو صدارتی مقابلے کی دوڑ میں شکست دینے والے 54 سالہ یامین سابق سول سرونٹ ہیں اور ان کے بارے میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ وہ ایک بار پھر اپنے خاندان اقتدار کے ایوانوں میں واپس لے کر آئیں گے۔
انہوں نے اپنے سوتیلے بھائی مامون عبدالغیوم سے زیادہ سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحادی نہ ہونے کے باوجود اپنے حریف کے حریفوں کے ووٹ بھی حاصل کر لیے۔
اس سے قبل ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں سبکدوش ہونے والے صدر محمد وحید نے صرف پانچ فیصد ووٹ حاصل کیے تھے لیکن ان انتخابات کو ناجائز قرار دیے جانے کے بعد یامین، ناشید کے اہم حریف کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔
ناشید نو نومبر کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں مکمل طور پر اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
بطور سرویئر کے کام کے بعد یامین نے غیوم کی حکومت کے تحت ان کی کابینہ میں بطور وزیر تجارت اور وزیر روزگار کے فرائض انجام دیئے۔
ناشید کو گزشتہ سال فروری میں ایک پولیس بغاوت کے بعد معزول کیا گیا تھا اور انہوں نے اس کا الزام غیوم اور ان کے حامیوں پر عائد کیا تھا۔