چین: پولیس سٹیشن پر حملے میں گیارہ افراد ہلاک

شائع November 17, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

بیجنگ: چین کے نواحی زینجیانگ میں ہفتہ کو ایک پولیس سٹیشن پر حملے میں دو پولیس افسروں سمیت گیارہ افراد مارے گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی زینھوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ شام بچو کاؤنٹی کے علاقے سرکبویا میں کلہاڑیوں اور چاقوؤں سے لیس نو حملہ آور ایک پولیس سٹیشن میں گھس آئے اور دو پولیس افسروں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں نو حملہ آور بھی مارے گئے۔ سرکاری ایجنسی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025