فرانس: افغانستان پلٹ آدم خور پکڑا گیا

بوردو: جنوبی فرانس میں ایک مبینہ آدم خور نے ایک نوے سالہ بوڑھے کا دل اور زبان کھا لیا۔
آرمی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ مزکورہ شخص سابق فوجی ہے جو افغانستان میں خدمات انجام دے چکا ہے۔
فرانسسی فوج میرین رجمنٹ انفنٹری ٹینک کے ایک سینیئر ذرائع نے بتایا کہ چھبیس سالہ بے گھر شخص نے بغیر کسی رکاوٹ کے آرمی کا میڈیکل ٹیسٹ پاس کر لیا تھا۔ پھر اس شخص نے افغانستان میں ترقی کرکے کارپورل کا درجہ حاصل کرلیا۔ اس کی تصدیق فرانس کی آرمی نے بھی کی ہے۔
ذرائع نے تاریخ بتائے بغیر وضاحت کی کہ اس شخص نے واپسی پر آرمی کی جانب سے اس کے کنٹریکٹ میں توسیع کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا اس کا کہنا تھا کہ اب وہ وہ پینٹنگ کے کام کا خواہشمند ہے۔
مزکورہ شخص نے جمعرات کے روز ایک چھوٹے قصبے میں میں ایک بوڑھے ّآدمی پر حملہ کیا اس نے ایک دھاتی آلے سے اس کے سر کو پھوڑ ڈالا پھر اس کے دل اور زبان کو پکا کر کھا گیا۔
پکے ہوئے گوشت کے رہ جانے والے کچھ حصے پلیٹ میں کچھ لوبیا کے دانوں کے ساتھ حاصل کر لیے گئے ہیں۔
پوسٹمارٹم ٹیسٹ میں دل اور زبان کے حصے دیکھے گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حاصل ہونے والے انسانی اعضاء ہیں۔
مبینہ شخص نے گرفتار کئے جانے سے پہلے ایک دوسرے شخص پر حملہ کر کے اس کے کندھے توڑ دیے تھے۔
تبصرے (2) بند ہیں