شاہ زین بگٹی کی ازخود گرفتاری
[caption id="attachment_1871" align="aligncenter" width="670" caption="جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی رہنما شاہ زین بگٹی۔ فائل فوٹو"]
[/caption]
کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی رہنما شاہ زین بگٹی نے بروز ہفتہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتاری دیدی۔
گرفتاری کیلئے صوبائی وزیر داخلہ خود شاہ زین بگٹی کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں اپنی گاڑی میں جیل تک چھوڑنے گئے۔
جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی رہنما شاہ زین بگٹی نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف دو ہزار دس میں جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ اپنے حق کی بات کرنے پر انہیں گرفتار کیا جارہا ہے تو باہر بیٹھے لوگوں کی ضمانت کون دے گا۔
انہوں نے مزید کہا انہیں تو گرفتار کیا جارہا ہے مگر اکبربگٹی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔
جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی رہنما نے کہا کہ حکمران خاموشی سے بیٹھے ہیں، اپنا وقت پور کر کے گھر چلے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ان کے وکیل مکیش کوہلی کو بھی نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
ستائیس اپریل کو کوئٹہ کی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں شاہ زین بگٹی سمیت چھبیس افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
شاہ زین بگٹی کو سیکیورٹی فورسز نے بائیس دسمبر دو ہزار دس میں ان کے چھبیس ذاتی گارڈز کے سمیت چمن سے واپسی پر بھاری اسلحہ برامد کرکے گرفتار کیا تھا۔











لائیو ٹی وی