سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ ایک رن سے فتحیاب
چنئی: نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو دوسرے ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت قائد مہندرا سنگھ دھونی نے تاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔
صرف دو کے مجموعی اسکور پر کیوی اوپنرز پوویلین واپس لوٹ گئے۔ ظہیر خان نے روب نکول کو صفر جبکہ عرفان پٹھان نے ایک رن بنانے والے کھلاری مارٹن گپٹل کی وکٹیں بکھیریں۔
اس کے بعد برینڈن میک کولم نے کین ولیمسن کے ساتھ مل کر اسکور میں تیسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اضافہ کیا۔
ولیمسن 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دوسرے جانب میک کولم نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
وہ 139 کے مجموعی اسکور پر 91 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس دوران انہوں گیارہ چوکے اور تین فلک بوس چھکے بھی جڑے۔
اسکور میں تین رن کے اضافے سے لکشمی پتھی بالاجی نے یوراج کی مدد سے جیمز فرینکلن کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔
کپتان روز ٹیلر نے جیکب اورم کے ساتھ مل کر مقررہ اوورز کے اختتام تک اسکور کو 167 تک پہنچایا۔
بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان نے تین کیوی بیٹسمینوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔
انڈیا نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر گوتم گمبھیر 26 کے مجموعی اسکور پر تین رنز بنانے کے بعد کائل ملز کی گیند پر انہی کو کیچ دے کر چلتے بنے۔
اس کے بعد نوجوان بلے بازوں ویرات کوہلی اور سریش رائنا نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے اسکور کو 86 تک پہنچایا۔
اس مجموعے پر رائنا 27 رنز بنانے کے بعد ملز کا دوسرا شکار بنے۔ دوسرے اینڈ پر موجود کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
ایک سو بیس کے مجموعی اسکور پر کوہلی 71 رنز بنانے کے بعد فرینکلن کی گیند پر متبادل فیلڈر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے دس چوکے اور ایک گیند کو شائقین کے درمیان پہنچایا۔
کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کے رن ریٹ میں کمی آئی اور کریز پر موجود یوراج سنگھ اور کپتان دھونی پر دباؤ بڑھتا رہا۔
ہندوستانی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 13 رنز درکار تھے تاہم جیمز فرینکلن نے یوراج سنگھ کو آؤٹ کر کے بھارت ی پیش قدمی کو گزند پہنچائی۔
انڈیا کو آخری گیند پر جیت کے لیے چار رنز درکار تھے تاہم کریز پر موجود روہت شرما صرف دو رن لینے میں ہو سکے۔
اس میچ میں ایک رن کی فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
برینڈن میک کولم کو 91 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔












لائیو ٹی وی