• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

دوا ساز کمپنی کے تین افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

شائع September 25, 2012

وارنٹ گرفتاری انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے جاری کئے ہیں۔ فائل تصویر

اسلا م آباد: راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے 3 افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری اسلم نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت انٹی نارکوٹکس فورس نے حنیف عباسی کی فارما کمپنی کے پانچ افسران کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی استدعا جس پر عدالت نے گریس فارما کے تین افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

ان افسران میں گریس فارما کے پروڈکشن منیجر غضنفر، مارکیٹنگ منیجر رانا محسن، کوالٹی کنٹرول منیجر ناصر خان شامل ہیں، جبکہ عدالت نے دیگر افسران انصر اور آصف کے وارنٹ خارج کردیئے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025