• KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C
  • KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C

عبدالرزاق نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

شائع اپ ڈیٹ

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بیان انہوں نے غصے میں دیا تھا۔ فائل فوٹو اے ایف پی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

 عبدالرزاق نے قانونی ماہرین سے مشورہ کے بعد شوکاز نوٹس کا جواب دیا۔ اپنے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان دینے کا مقصد کسی قسم کا تنازعہ پیدا کرنا نہیں تھا۔

 انہوں نے بیان غصے میں دیا تاہم وہ آیندہ محتاط رویہ اختیار کریں گے۔ انکے مطابق کپتان کے ساتھ انکا کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔

 پی سی بی کے ترجمان ندیم سرور کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق نے بیان دے کر کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ عبدالرزاق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر کپتان محمد حفیظ کو تنقید کانشانہ بنایا تھا اورکہا تھا کہ سیمی فائنل میں انہیں نہ کھلانا کپتان کا ذاتی فیصلہ تھا اوراس میں ٹیم انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی آلراؤنڈر کے جواب سے  زیادہ خوش نہیں ہےاور ان پر بھاری جرمانہ لگا یا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026