- فائل فوٹو

اسلام آباد: سپريم کورٹ نے رينٹل پاورکيس ميں نظرثانی درخواستوں پر سماعت دو ہفتوں کيلئے ملتوی کردی۔

پاکستان پاور ريسورز کے وکيل ڈاکٹر پرويز حسن کا کہنا ہے کہ عيد کی چھٹيوں کے باعث کيس کی تياری نہيں کرسکے۔

رينٹل پاور کيس ميں نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی ميں سپريم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔

پاکستان پاور ريسورز کے وکيل نے عدالت سے استدعا کي کہ وہ عيد کي چھٹيوں کے باعث کيس کی تياری نہيں کرسکے، لہٰذا تياری کيلئے وقت ديا جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

پانی و بجلی کی وزارت اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے ذریعے وفاقی حکومت کی طرف سے پچیس اپریل کو دائرکی جانے والی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ کیس کی نظر ثانی کریں اور عدالتی فیصلے کو واپس لے جس کے مطابق پی پی آئی بی اور پیپکو کی جانب سے بین الاقوامی مسابقتی بولی میں کوئی شفافیت نہیں تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں