فائل فوٹو۔۔۔۔

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شمال مغربی علاقے میں پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اہم سیاسی رہنما کو گالیاں مار کر قتل کر دیا۔

ڈان نیوز کے نمائندے ظاہر شاہ شیرازی کے مطابق بٹگرام کی تحصیل شبقدر کے داراباؤ گاؤں میں صوبے کی حکمران پارٹی عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے ضلع چارسدہ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ صبیح اللہ پر حملہ کی گیا جس میں وہ ہلاک ہو گئے، حملے میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا۔

شبقدر کے مقامی پولیس آفیشل وحید گل نے حملے میں اے این پی کے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ صبیح اللہ پر آبائی گاؤں جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔

اے این پی کے انفارمیشن سیکریٹری ارباب طاہر نے صبیح اللہ کی ہلاکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ چارسدہ میں اے این پی کے اہم رہنما تھے اور انہیں حال ہی میں سینئر وائس پریذیڈنٹ کا عہدہ سونپا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے صبیح اللہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ تاحال کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں