england-west-indies-cricket-ian-bell
لندن: این بیل ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز وننگ شاٹ کھیلنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔—اے ایف پی

لندن: لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے  کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔ صفر کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی جیت میں ایلیسٹر کک اور این بیل کی جامع نصف سینچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

کھیل کے آخری روز میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو اکیاسی رنز درکار تھے جبکہ ان کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں۔

مہمان ٹیم  نے انگلینڈ کی جلد ہی دو مزید وکٹیں لے کر میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔

جانتھن ٹراٹ تیرہ رنز بنا کر روچ کا شکار بنے جبکہ کیون پیٹرسن ایلیسٹر کک کے ساتھ اٹھائیس رنز جوڑنے کے بعد تیرہ کے انفرادی اسکور پر گیبرئیل کا شکار بنے۔

کک نے بیل کے ہمراہ لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔

کک نواسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ این بیل تریسٹھ رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

انگلینڈ کے اسٹیورڈ بارڈ کو بہترین بوؤلنگ پر مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی بہترین کارکردگی دیکھاتے ہوئے میچ میں گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں