زینت امان کی فلمی دنیا میں واپسی

شائع December 11, 2012 اپ ڈیٹ December 11, 2012 02:23pm

zeenat-aman-670
۔ — فائل فوٹو

ماضی کی معروف بالی وڈ خاتون اداکار زینت امان نے طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اپنی عمر کی اکسٹھ بہاریں دیکھنے والی امان  کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے پر غور کررہی ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق وہ اس حوالے سے مختلف فلموں کے اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں اور امید ہے کہ عوام 2013 میں زنیت امان کو پردۂ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ زینت امان نے اپنے کیریئر کا آغاز 'مس انڈیا' کا ٹائٹل جیت کر کیا تھا ۔

ستر کی دہائی کے دوران وہ ہندی فلموں پر چھائی رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026