امریکی جامعات میں چینی طلبا و طالبات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فائل تصویر
امریکی جامعات میں چینی طلبا و طالبات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فائل تصویر

لاس اینجلس : امریکہ کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ دو برسوں میں ان کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی میں چینی طالب علموں کی تعداد 4000 ہے،اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ اس رجحان کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین میں متوسط طبقے کے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 ماحولیاتی انجینیرنگ کے طالب علم سن ویئی کہتے ہیں کہ میں بہت کم امریکی طالب علموں سے ملا ہوں کیوں کہ یہاں بہت سارے چینی طالب علم موجود ہیں۔

 ‘‘اس کا فائدہ یہ ہے کہ جب میں یہاں پہنچا تو مجھے یہاں کی زندگی کا عادی ہونے کے لیے کچھ نہیں کرنا پڑا۔ یہاں ہر طرف چینی موجود ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں کے لیے امریکہ آنا آسان نہیں۔’’

لاس اینجلس کاؤنٹی کی اکنامک ڈیولپمنٹ کور کے فرنینڈو گیررا کہتے ہیں کہ ' گزشتہ عشرے میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کی تعداد تقریباً تین گنا ہو گئی ہے اور 1995ء سے اب تک یہ تعداد چار گنا ہو چکی ہے۔'

تبصرے (0) بند ہیں