• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C

سانحہ بلدیہ: فیکٹری مالکان کی ضمانت منظور

شائع February 11, 2013 اپ ڈیٹ February 11, 2013 06:09pm

۔۔۔۔پی پی آئی فائل فوٹو۔
۔۔۔۔پی پی آئی فائل فوٹو۔

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو سانحہ بلدیہ فیکڑی کے مالکان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

 پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس غلام سرور کورائی کی سربراہی میں قائم بینچ نے سانحہ بلدیہ مقدمے کے ملزمان اور فیکٹری مالکان شاہد بھائیلہ اور ارشد بھائیلہ کی ضمانت کی درخواست منظورکرلی ۔

 عدالت نے ملزمان کو دس لاکھ روپے فی کس مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 اس سے قبل عدالت نے ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوط کرلیا تھا۔

 ملزمان کے وکیل کیجانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان پر دفعہ تین سو دو نہیں لگ سکتا۔

 اس سے قبل تفتیشی افسر  کی جانب سے ماتحت عدالت میں جمع کی گئی ضمنی چالان میں ملزمان  کے خلاف دفعہ تین سو دو ختم کرکے دفعہ تین سو بائیس شامل کی گئی۔

 واضح رہے کہ گیارہ ستمبر دوہزار بارہ کو بلدیہ ٹاون میں واقع گارمنٹ فیکڑی میں آگ لگنے سے ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026