اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ریسرچ ڈائریکٹر پروین رحمان۔ – فائل فوٹو این پی آر

کراچی: شہرکی معروف سماجی شخصیت اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی خاتون ڈائریکٹر پروین رحمان سمیت آٹھ افراد دہشت گردی کے مختلف کاروائیوں میں ہلاک کردیے گئے۔

 بدھ کے روز اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ریسرچ ڈائریکٹر پروین رحمان کو دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اورنگی ٹاؤن سے اپنے گھر جا رہی تھیں۔ ملزمان نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹيم بنانے کے احکامات جاری کر دیے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

دوسری جانب لیاری نیا آباد میں ایک شخص جبکہ عوامی کالونی میں نورالاسلام گولیوں کا نشانہ بنا۔ سولجر بازار، کھارادر اور ناظم آباد سے تین افراد  کی لاشیں ملیں۔ ہجرت کالونی سے بھی بارہ سالہ لڑکے کی لاش ملی۔

گذشتہ شب پولیس موبائل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا سپاہی گلزار بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر میں مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کر لیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

ABDULRAUF Mar 13, 2013 07:17pm
ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی کی جان اور کراچی والوں کیلئے ماں کا درجہ رکھنے والی پروین رحمان کو بنارس کے پل پر گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
hafeez maqdisi Mar 14, 2013 11:05am
هماری بدقسمتی هی که اج تک کوئی پاکستانی شهری کووزیرخزانه نهی بنایا