• KHI: Partly Cloudy 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.3°C

بگرام جیل پر امریکہ اور افغانستان میں معاہدہ

شائع March 24, 2013

بگرام جیل کے قریب واقع پروان ڈیٹینشن کا ایک منظر۔ اے پی فوٹو۔
بگرام جیل کے قریب واقع پروان ڈیٹینشن کا ایک منظر۔ اے پی فوٹو۔

واشنگٹن: امریکا اور افغانستان کے درمیان بگرام جیل کو افغان حکومت کے حوالے کیے جانے کا معاہدہ طے پاگیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق بگرام جیل پیر کو مکمل طور پر افغانستان کے حوالے کردی جائے گی۔

امریکی وزیر دفاع سے بات کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے یقین دہانی کرائی کہ بگرام جیل سے خطرناک قیدیوں کو نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور اتحادی افواج اور افغان عوام کے لیے خطرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سمتبر میں امریکا نے بگرام جیل کو جزوی طور پر افغانستان کے حوالے کردیا تھا تاہم 50 غیر ملکی اور 100 افغان قیدیوں کی نگرانی بدستور امریکی فوج کے پاس تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025