پاکستان نے 315 ہندوستانی ماہی گیر رہا کر دیئے

شائع June 27, 2012

PAKISTAN-INDIA-PRISONER
ہندوستانی ماہی گیروں کو جزبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا، ذرائع۔—اے ایف پی فوٹو

کراچی: پاکستانی حکومت نے 315 ہندوستانی ماہی گیروں کو کراچی کی ایک جیل سے رہا کر دیا ہے، رہا ہونے والوں میں چودہ نو عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق غلطی سے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے ان ماہی گیروں کو بدھ کے روز جزبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا گیا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھا یا گیا  ہے جب گزشتہ روز ہندوستان نے اعلان کیا کہ جولائی میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان طے شدہ ملاقات موخر کر دی گئی ہے۔

کراچی میں ملیر ڈسٹرکٹ جیل کے اعلی عہدے دار کے مطابق انہوں نے حکومت کی ہدایات کے مطابق ان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

ان قیدیوں کو چھ بسوں کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کم از کم 150 ہندوستانی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں جبکہ 250 پاکستانی سرحد پار جیلوں میں قید ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025