• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

الیکشن کمیشن کے آفس پر حملہ، دو زخمی

شائع April 6, 2013

الیکشن کمیشن پاکستان- اے ایف پی فوٹو
الیکشن کمیشن پاکستان- اے ایف پی فوٹو

کوئٹہ: نوشکی ٹاؤن میں واقع ضلعی الیکشن کمیشن کے آفس پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہفتے کو حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوئے۔

نوشکی کوئٹہ کے مغرب میں 142 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

لیویز ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ای سی پی کے آفس پر ایک دستی بم پھینکا اور جائے وقووہ سے بھاگ گئے۔ دھماکے سے آفس کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

اس شورش زدہ صوبے میں الیکشن کمیشن کے آفس میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ جمعرات کو نامعلوم حملے آوروں نے کھاراں میں اسی طرح ایک بم پھینکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025