[caption id="attachment_530" align="aligncenter" width="670" caption="رائٹرز فائل فوٹو"][/caption]

اسلام آباد: مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب نے نوے کے انتخابات میں غیر قانونی طور پر استعمال کی گئی رقم کی واپسی کیلئے عدالتی کمشن بنانے  کی درخواست دائر کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی متفرق درخواست میں یونس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمشن کے ذریعے لوٹی گئی قومی دولت واپس لائی  جائے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ قومی احتساب بیوروپہلےہی اس معاملے کی تحقیقا ت کر رہا ہے۔

اس سے قبل آج فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل رٹائرڈ اصغر خان کی درخواست کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے براہ راست خط لکھنے پر یونس کی سرزنش کی جس پر انہوں نے فوراً ہی  معافی مانگ لی۔

انہوں نے عدالت میں سابق جنرل اسلم بیگ اور جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کے بیانات کے جواب داخل کئے۔

یونس حبیب کا کہنا تھا کہ وہ مرنے سے پہلے عدالت کو سچ بتانا چاہتے ہیں۔

کاروائی کے دوران  اٹارنی جنرل نے مہران بینک اور  یونس حبیب پرانکوائری رپورٹ دینے کیلیےعدالت سے وقت طلب کیا۔

عدالت نے ایک انگریزی اخبار میں آئی بی کے خفیہ فنڈز سےدو سو ستر ملین روپے نکلوانے کی خبر کا بھی نوٹس لیا اور اس سلسلے میں اخبار کے  پرنٹر، پبلشر اور رپورٹر کو طلب کرلیا۔

سیاستدانوں میں رقم تقسیم کرنے سے متعلق اصغرخان کی درخواست کی مزید سماعت تیس مارچ کو ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں