چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ۔ فائل تصویر اے پی
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ۔ فائل تصویر اے پی

اسلام آباد:امریکہ کے پاکستان اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ڈیوڈ پیئرس کی سربراہی میں ایک وفد نے دو روزہ پاکستانی دورہ کیا۔

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، وفد میں پاکستان اور افغانستان کے لیے صدر کے اسپیشل اسسٹنٹ ڈاکٹر پیٹر لاوو، پاکستان کے لیے امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر اراکین شامل تھے۔

وفد نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈیوڈ پیئرس کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں بروقت، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ پاکستان کی آنے والی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں