• KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، بچہ ہلاک

فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

کوئٹہ: کوئٹہ کی سریاب روڈ پر حق باہو ہاؤس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ اس کا ہدف حلقہ پی بی چھ کے آزاد امیدوار شمس مینگل تھے۔

واقعے کے وقت شمس مینگل کی انتخابات سے متعلق کارنر میٹنگ جاری تھی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں اس علاقے کو مقامی عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی  پاکستان بھر میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر، انتخابی امیدواروں اور سیاسی کارکنوں پر شدت پسندوں کے حملے جاری ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان طالبان کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے انتخابی جلسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے پانچ افراد مارے گئے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ منگل سے لیکر اب تک پیش آنے والے سات دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کے دوران 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Babur Apr 28, 2013 03:38pm
طالبان اور ان كی غیر ملكی رہنما كسی كی بات كو نہیں سنتے كیوں كہ ان كی جہادی آقائیں صرف وہیں جكہوں پے اپنا شیطانی كارروائیوں كی طرح بنا سكتے ہیں جہاں پے جگڑہ لڑائی ہو اور كسی قسم كی امن نہ ہو . تو یہ جو حملے ہو رہے ہیں یہ سب كی پلان بنانے كا ذمہ دار غیر ملكی عرب شدت پسند ہیں جو اسلام كی نام میں یہ سب كچھ كر رہیں ہیں . مگر اللہ ان درندوں كو سزا ضرور دلوائیگا
سگار بلوچ Apr 28, 2013 04:59pm
بلوچستان میں آزادی کی تحریک زوروں پر ہے وہاں الیکشن کروانا حکومت کے بس سے باہر ہے۔اصل میں وہاں سرکاری رٹ کب کی ختم ہوچکی ہے

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025