کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر پر بم دھماکہ

فائل تصویر گوگل میپس
کوئٹہ: پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر پر عسکریت پسندوں کے جانب سے پھینکے گئے بم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس فیاض سمبل نے ڈان ڈاٹ کوم کو بتایا کہ دو عسکریت پسندوں نے کوئٹہ کے علاقہ گیلانی روڈ پر واقع جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر پر بم بھینکا۔
سمبل نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور دھماکہ سے انتخابی دفتر کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ملزمان جائے واقعہ سے فرار ہو گئے۔











لائیو ٹی وی