بلوچستان: آزاد امیدوار کے قافلے پر حملہ، چار ہلاک
کوئٹہ: پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی میں اس وقت چار افراد ہلاک ہوگئے جب ایک آزاد امید وار سردار سرفراز ڈومکی کے قافلے پر عسکریت پسندوں نے اتوار کی شب حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق، حملے کے وقت امیدوار حلقہ این اے 265 اور پی بی 65 کے لیے انتخابی مہم کے لیے روانہ تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا تاہم اس کے دوران ڈومکی کے تین گارڈ بھی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر جمیعت علمائے اسلام (نظریاتی) کے دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے دوران دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔












لائیو ٹی وی