۔ —. فائل فوٹو

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ 1 حلقہ این اے-110 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے حق میں مقابلے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔اس حلقے سے اہم امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ نون کے خواجہ آصف، جماعت اسلامی کے ارشد محمود بگو اور پی ٹی آئی کے عثمان ڈار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اس مرتبہ سیالکوٹ کے دو حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔ انہوں نے 2008ء میں حلقہ این اے -111 سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ ان کی مضبوط نشست ہے،اس مرتبہ اس حلقے میں کے مدمقابل  مضبوط امیدوار مسلم لیگ نون کے چوہدری ارمغان سبحانی ہیں۔ ہیں۔گزشتہ انتخابات میں این اے 110 سیالکوٹ 1 سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے زاہد پرویز کو شکست دی تھی، یہ خواجہ آصف کی مضبوط نشست سمجھی جاتی ہے، چنانچہ یہ بات یقینی ہے کہ پیپلزپارٹی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ خواجہ آصف کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ پہلے ہی اس حلقے میں رہائش پذیر بزنس کمیونٹی کے لوگوں کی اکثریت اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان سے سخت نالاں محسوس ہوتی۔

اب دیکھتے ہیں کہ فردوس عاشق اعوان کے اس فیصلے سے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار کے حق میں کس قدر مفید ثابت ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں